کراچی(نیوز رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام شہر کراچی کے مختلف حلقوں میں یکم ستمبر 2022 کے عظیم الشان آل کراچی ختم نبوت کانفرنس کے سلسلے میں پروگرامز کا انعقاد کیا گیا محمد مسجد مچھر کالونی میں مفتی عبدالمتین لیاقت آباد ٹاؤن میں مولانا رضوان قاسمی حلقہ ہاکس بے الرحمٰن مسجد میں مرکزی مبلغ قاضی احسان احمد، مولانا محمد کلیم اللہ نعمان حلقہ لیمارکیٹ میں مولانا عبدالحء مطمئن، مولانا عبداللہ چغرزء ، ضلع کورنگی میں مفتی عادل غنی نے خطاب کئے جبکہ مرکز ختم نبوت کراچی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی اور مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد نے ذمہ داران کو بریفننگ کے دوران آل کراچی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے متعلق مکمل احکامات جاری کئے یکم ستمبر کی اس عظیم الشان کانفرنس میں ملک عزیز پاکستان کے تمام مذہبی سیاسی، تمام مسالک کے راہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے مولانا قاضی احسان احمد کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر کی عظیم الشان کانفرنس تاریخ ساز ہونے کیساتھ ساتھ دشمنان ختم نبوت ملک و ملت کے غدار فتنہ قادیانیت کو کھلی دعوت اسلام ہوگی ملک عزیز پاکستان میں 1974 میں ہونے والا تاریخ ساز فیصلہ پورے پاکستان میں یوم فتح کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے حکمرانوں کو چاہئیے کہ اس تاریخ ساز فیصلہ کو تسلیم نا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے کر پاکستان کے قانون پر عمل کرایا جائے۔
حضور خاتم النبیین کے محافظین دشمنان ختم نبوت کا مقابلہ جاری رکھیں گے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
Aug 11, 2022