کراچی ( نیوز رپورٹر)الخدمت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے کراچی کے سیلاب سے متاثرہ مضافاتی پسماندہ علاقے گڈاپ کا دورہ کیا اور وہاں سروے کر کے نقصانات کا جائزہ لیا۔ الخدمت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کی قیادت منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ نے کی۔ اس موقع پر گڈاپ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاگیا ، وہاں لوگوں سے معلومات حاصل کی گئیں اوران کے حالات زندگی معلوم کیے۔ حالیہ بارشوں نے گڈاپ کو شدید متاثر کیا ہے۔پانی کے تیز بہاو ¿ کے سبب علاقے کی بیشتر سڑکیں بہہ گئیں،جس کے باعث راستے نہایت دشوار گزار ہوگئے ہیںاورٹریفک کی آمدرفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ الخدمت ڈیزا سٹر مینجمنٹ کی ٹیم نے متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیا،جس میںآٹا ،پکوان تیل ،چاول ،دالیں ،چائے کی پتی اور دیگر اشیا شامل تھیں۔ دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت
نوید علی بیگ نے کہا کہ گڈاپ میں سیلاب کے سبب بڑی تعداد میں مکانات جہاں مخدوش ہیں وہاں بیشتر تباہ ہوچکے ہیں۔ الخدمت نے متاثرین کے ان مکانات کو دوبارہ تعمیرکرکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سروے کر لیا گیا ہے، مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشیں اور سیلاب اللہ کی طرف سے آزمائش ہیں۔ اس پر کسی کا اختیار نہیں ہے،لیکن اہل خیر کی ذمہ داری ہے کہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کو یادر رکھیں اور جس قدر ممکن ہو ان کی مدد کے لیے الخدمت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں