خانیوال (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ 13 اگست کو ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والا تاریخی جلسہ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا اور ملک وقوم کے مستقبل کا تعین کرے گا عمران خان اس تاریخ ساز جلسہ میں ملک وقوم کے مستقبل کے لئے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے نکلیں 13 اگست کو قافلوں کی صورت میں اس تاریخ ساز جلسہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اس عظیم جدوجہد میں چھوٹی بات ملک و قوم کے مستقبل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔