نیو میکسیکو:دوپاکستانی دو افغانیوںکا قتل ، ملزم گرفتار

Aug 11, 2022

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتے ھی پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد 17 اگست سے لودھراں بہاولپور کے درمیان چلنے والی سپیڈو بس سروس کو دوبارہ بند کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جس پر لودھراں کے شہریوں تاجروں اور سوسائٹی نے سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے سپیڈو بس سروس بحال رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر سپیڈو بس سروس بند کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

یوم عاشور پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات، جہانیاں،مظفر گڑھ پولیس اور تحصیل امن کمیٹی کو خراج تحسین
جہانیاں ،منڈا چوک،خانگڑھ(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)جہانیاں کی سیاسی و سماجی اور عوامی شخصیات نے عشرہ محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور پر مرکزی جلوس اور مجالس عزاء  کی بہترین سیکیورٹی انتظامات کرنے پر ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں چوہدری عبدالکریم، انچارج تھانہ جہانیاں مرزا حسنین اور تحصیل امن کمیٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جبکہ دوبئی میں مقیم ، مظفرگڑھ کی معروف سماجی شخصیت ،اوور سیز پاکستانی بزنس مین حاجی عباس مندور نے محرم الحرام کے پروگرامز میں بہترین انتظامات پر اور اس میں شامل ہر فرد اور ڈی پی او مظفرگڑھ احمد فراز شاہ ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر،ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور پی آر او ٹو ڈی پی او مظفرگڑھ شہباز ظفر کو خراج تحسین پیش کیا۔

سیاست کو عبادت کا درجہ دیا جاتا تو افراتفری کا عالم نہ ہوتا:  مرکزی چیئرمین یوتھ ویلفیئر ٹرسٹ شاہ جمال
شاہ جمال (نامہ نگار) سیاست کو عبادت کا درجہ دیا جاتا تو معاشرے میں اس طرح افراتفری کا عالم نہ ہوتا۔آج کل جو بھی ہو رہا ہے ملک و قوم کے لیے بہتر نہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان یوتھ ویلفئیر ٹرسٹ شاہ جمال مظفرگڑھ کے مرکزی چیئرمین راشد عبد القادر نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا کہنا تھا  ہمیں اپنی ذمہ داریاں صحیح طرح سے ادا کرنا چاہئیں ۔
تاکہ ملک و قوم کسی بڑے امتحان کا شکار نہ ہو بجائے ایک دوسرے کے کام آنے کے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں ۔

 یوم عاشور اللہ کی وحدانیت، دین محمدؐکے تحفظ کا درس دیتا ہے:جاوید ہاشمی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے رہنما سید بابر شاہ کی رہائش گاہ شاہ رکن عالم میں 10محرم الحرام کے سلسلہ میں نیاز و لنگر کا اہتمام کیا گیا جس میں مخدوم جاوید ہاشمی،سید بابرشاہ،ملک عاصم ڈہیڑ،شیخ طارق رشید،چوہدری عبدالوحید ارائیں،رانا شاہد الحسن،شیخ نعیم،رانا فاروق،میاں عامر منظور انصاری،ملک انور علی،عبدالرحمن فری،راؤ منشاء ،ماسٹر سعید،محمد بخش بھٹی،عثمان خان بابر،ملک عبدالرحیم،اسلم ہمایوں،حامد ارائیں،اختر عالم قریشی،رانا ساجد،ندیم سپل،چوہدری عنائیت اللہ،ملک مشتاق کھوکھر،مسعود قریشی،الہی بخش،ریاض حسین،سید ثقلین بابر،اے ڈی کھیڑا،و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ یوم عاشوہمیں اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم ؐ کے دین کے تحفظ کرنے کا درس دیتا ہے اورباطل کے سامنے ڈٹ جانا اور دین حق کیلئے جان ومال اور اولاد قربان کردینا حسینیت ہے،سید بابر شاہ نے کہا کہ امام حسین ؓ نے خلافت کے احیاء  کے لیے اپنے اہل وعیال کے ساتھ جان دے دی،باطل نظام کے آگے کھڑے ہوگئے اورحق کی سربلندی کے لیے میدان کربلا میں ڈٹ گئے،اجتماع کے اختتام پر شہدائے کربلا اور شہدا ء پاکستان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور وطن عزیز پاکستان میں امن، سلامتی،معاشی خوشحالی،استحکام بقا و دفاع کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

خانیوال (خبر نگار) سابق چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا گزشتہ روز لاہور سے خانیوال پہنچ گئے ان کی آمد کی اطلاع ملتے ہی سابق یونین ناظمین کونسلر ، نمائندہ شخصیات عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ اور کارکنان  بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ'' ڈاہا ہاؤس'' پہنچ گئے اس موقع پر مسعود مجید خان ڈاہا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے نشاطِ احمد خان ڈاہا کے حقیقی جانشیں کے طور پر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ خانیوال کے شہری نشاطِ خان ڈاہا کے عوامی انداز سیاست کو آج بھی یاد کرتے ہیں عوام کے تعاون سے خدمت خلق کا یہ مشن روکے گا نہیں اس موقع پر شرکاء  سے قومی ومقامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
 امام حسینؓ کی جنگ اقتدار نہیں، دین اسلام کی سربلندی کیلئے تھی: مولانا عبدالکریم 
بند بوسن( خبر نگار ) ما ہر تعلیم ملک اللہ بخش  بو سن کی رہائش گاہ پرکانفرنس منعقد کی گئی جس سے عالم دین مولانا عبدالکریم ندیم نے خطاب کیا اور شہادت امام حسینؓ بیان کی،انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ نے دین اسلام کی سربلندی کیلیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے حق کی خاطر اپنا پورا کنبہ شہید کرا دیا لیکن باطل کی اطاعت سے انکار کر دیا آپ کی جنگ اقتدار کی خاطر نہیں بلکہ دین اسلام کی سربلندی کیلیے تھی۔ دنیا میں ایسی قربانی کی مثال نہیں ملتی۔ کانفرنس میں حاجی شوکت حیات بوسن ، لیاقت علی خاں بوسن ، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ، حاجی محمد قاسم بوسن ، ملک یسٰین بوسن ، ذوالفقار علی وینس ، حافظ رفیق اوبھایا ،  ملک علی شیر بوسن ، غلام عباس مہے ، ملک ندیم بوسن ، ملک اشرف، تھہیم ، ملک خضر وینس ، مہر ایوب چاون سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
واقعہ کربلا ہمیں صبراورقربانی کا
درس دیتا ہے‘سیداصغرعلی شاہ
کوٹ اسلام(نامہ نگار)واقعہ کربلا ہیں صبر اورقربانی کا درس دیتا ہے حضر امام حسینؑ اور آپکے ساتھیوں نے کربلا میں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے مسلمانوں کو بتلادیا کہ جب بھی کوئی مشکل وقت آئے ہمیں صبر کرناچاہیے اور دین پر مشکل وقت آنے کی صورت میں کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے اسی میں اسلام کی بقا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ رات جامع مسجد غوثیہ کوٹ اسلام میں محفل شہداء کربلا سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع قاری رحمت علی قادری نے تلاوت قرآن پاک کی ۔

 لودھراں بہاولپور  سپیڈو بس سروس کو دوبارہ بند کرنے کی تیاریاں،شہری سراپا احتجاج
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 2018 میں مسلم لیگ نون کی حکومت نے لودھراں بہاولپور کے درمیان سپیڈو بس سروس کی سہولت فراہم کی تھی۔جس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت آتے ھی سپیڈو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔ جس پر شہریوں۔تاجروں اور سول سوسائٹی نے احتجاج بھی کیا تھا۔اس وقت عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین نے شہریوں سے کئی بار وعدے بھی کئے تھے مگر سپیڈو بس سروس بحال نہ کی گئی۔ جس کے بعد حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھاتے ہی اگلے روز بہاول پور کا دورہ کیا تو اس موقع پر شہریوں نے ان سے سپیڈو بس سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر سپیڈو بس سروس بحال کرنے کا حکم دیا۔ تو مئی کے مہینے میں  لودھراں بہاولپور کے درمیان سپیڈو بس سروس کا دوبارہ افتتاح کردیا گیا تھا۔جس پر شہریوں اور بالخصوص بھاولپور کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لئے جانے والے طلبائ￿  وطالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لودھراں تا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تک سپیڈو بس سروس کی بحالی سے روزانہ لودھراں سے بہاولپورجانے والے ہزاروں طالب علموں سمیت لودھراں کی عوام معیاری اور سستی سفری سہولت سے ایک بار پھر مستفید ھوں گے۔

مزیدخبریں