کوٹ ادوگندگی سے بھر گیا،بدبو اورتعفن سے اہل علاقہ کا جینا محال

Aug 11, 2022


کوٹ ادو(خبر نگار)کوٹ ادومیںایک ہفتہ سے پڑے گندگی کے ڈھیر اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گئے، اکثر علاقے وارڈ نمبر4/5/6/7وارڈ نمبر14ای محلہ غریب آباد،منڈی مویشی، نقدآباد،محلہ نورے والا،محلہ گانمن شاہ،سینما روڈ،ضیاء کالونی سمیت دیگرعلاقوں میں گندگی اورغلاظت کا ڈھیر ہیں,  بدبوداراورتعفن شہریوں کے لئے موذی امراض کا باعث بننے لگی ہے،دوسری طرف کوٹ ادوشہرمیں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم خراب ہونے پرسیوریج کانظام ناگفتہ بہ ہونے کے باعث چوک چوراہوں اور گلیوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیر نظر آتے ہیں،محلہ غریب آباد گلی سابق کونسلر رحیم الدین والی 3ماہ سے نالیوں اور گٹروں کا پانی جمع ہے،فراہمی آب کا نظام بوسیدہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 صوبائی وزیر   شہاب الدین سے سا  بق وائس چیئرمین شوکت آباد ملک محمد عزیز جگ کی  ملاقات
کروڑلعل عیسن (نامہ نگار)  سابق وائس چیئرمین شوکت آبادحاجی ملک محمد عزیز جگ نے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار شہاب الدین خان سہٹر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبائی وزیر بننے پر مبارک باد دی ملاقات میں علاقے کی سیاسی اور ترقیاتی کام کے متعلق بات چیت کی ملک محمد عزیز جگ نے سردار شہاب الدین کے صوبائی وزیر بننے پر کہا کہ ہمارا ضلع مذید ترقی کرے گا اور لوگوں میں خوشحالی آئے گی ۔
صوبائی وزیر ملک غضنفر عباس چھینہ
  کا یوم عاشورہ پر سیکورٹی کا جائزہ
دریاخان ( نامہ نگار ) . صوبائی وزیر ملک غضنفر عباس چھینہ،  ڈی پی او بھکر سید علی رضا ڈی سی بھکر خرم شہزاد کا یوم عاشورہ کا مختلف مقامات پر سیکورٹی کا جائزہ ، جلوسوں کو وزٹ کیا۔ جامع مسجد قدیم فردوس انتظامیہ سے بھی ملاقات۔ ملک غضنفر عباس چھینہ نیکہا ہے کہ حکومت پنجاب محرم الحرام کے لئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنائے ہوئے ہے اس وقت تک ضلع بھکر سمیت پنجاب بھر امن و امان کی بہترین صورت حال ہے۔ ڈی پی او بھکر۔ڈی سی بھکر نے حساس مقامات پر سیکورٹی کو چیک کیا۔


 ون ویلنگ، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے سپیشل کمپین کا آغاز
ملتان( نمائندہ خصوصی)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام کے لئے سپیشل کمپین کا آغاز۔ اس سلسلہ میں ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول نواں شہرکے طلباء  کے لئے ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر ایجوکیشن یونٹ نے طلباء کو ون ویلنگ، تیز رفتاری و کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات بارے آگاہ کیا۔ طلباء  کو بتایا گیا کہ کم عمری میں قوت فیصلہ قدرے کم ہونے کی وجہ سے بچے روڈ حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔
 جس کی وجہ سے جسمانی معذوری کے ساتھ ساتھ جان جانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔طلباء  کو تلقین کی گئی کہ جب تک انکی18سال نہ ہوجائے اور وہ ڈرائیونگ لائسنس نہ حاصل کرلیں تب تک ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے SPچوک پر روڈ ایکٹیوٹی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں روڈ یوزرز میں ون ویلنگ، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات بارے پمفلٹ و بروشرز تقسیم کئے گئے۔ جبکہ روڈ یوزرز کو تلقین کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو ہرگز موٹر سائیکل یا گاڑی نہ چلانے دیں ۔

مزیدخبریں