میلسی (تحصیل رپورٹر )سابق صوبائی وزیر ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی نے ڈاکٹرشہبازگل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوے گرفتاری کو بزدلانہ اقدام قرار دیا ھے فدہ ٹاون میں ورکرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے شروع ہو نے والی فرضی کہانی پر امپورٹڈحکومت نے سارے سسٹم کو ہائی جیک کرنے کامنصوبہ بنا لیا ہے جو جمہوریت کش رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی نے غریبوں کے چیتھڑے اڑا کر رکھ دیے ہیں مگر حکومت انتقامی سیاست کو رواج دے کر اپنی فتح سمجھ رہی ہے اور ملک کے مسلسل معاشی زوال کو مذاق سمجھا جارہا ہے اسی بو کھلا ہٹ میں 13 اگست کے جلسے کوحکومتی قوت سے دبانے کے لیے کوشاں ہے،پی ڈی ایم حکومت بیرونی اشاروں سے ایسا کر رہی ہے دریں اثناء سابق صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی محمد عالمگیر خان کھچی محمد جاوید خان جوئیہ اور میاں شہزاد آرائیں کے ہمراہ سابق ایم پی اے میاں ماجد نواز آرائیں کے صاحبزادے کی وفات پر انکی رہائش گاہ جاکر فاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس کیا۔
امپورٹڈحکومت نے سسٹم کو ہائی جیک کرنے کامنصوبہ بنا لیا : جہانزیب کھچی
Aug 11, 2022