ون ڈے ‘ٹی ٹونٹی رینکنگ : بابر اعظم کی بادشاہت برقرار


لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ میچز اور ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ٹی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بدستور پہلی پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔ ون ڈے کی نئی درجہ بندی میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی کے مطابق آل راؤنڈر میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے،افغانستان کے محمد نبی دوسرے،افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔نیوزی لینڈکے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے اور بھارت کے جسمپریت بمرا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی 20 رینکنگ کے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پرموجود ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، بائولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بائولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔بائولز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے، انگلش سپنر عادل راشد چوتھے، آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...