پاکستان‘ انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، پاکستان اور انگلش ٹیم  کے ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وینیوز پر دونوں بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے البتہ حتمی تاریخوں کا اعلان بھی جلد ہوگا۔انگلش ٹیم ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹونٹی میچز کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔4ٹی ٹونٹی کراچی جبکہ 3لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...