اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر رجسڑار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے، خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کے خلاف چیمبر اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کی سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے جس کے بعد عدالت کا چیمبر اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔