روپے کی قیمت مزید بڑھ گئی ، ڈالر 2 ، سونا 400 روپے تولہ سستا 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہو گیا۔ ایک امریکی ڈالر 221 روپے 91 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 217 روپے کا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد سے اب تک 17 روپے 94 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 28 جولائی کے بعد سے 28 روپے کم ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 100 روپے ہے جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 343  روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 685 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 1791 ڈالر فی اونس ہے۔ اس کے علاوہ  پاکستان کے یورو بانڈ کی قیمت  بھی بہتر ہونے لگی ہے۔ گزشتہ 20 روز میں پاکستانی یورو بانڈ کی ایلڈ 3 سے 29 فیصد کم ہوئی ہے۔ سال 2022ء میں میچیور ہونے والے بانڈ کی ایلڈ 28 اعشاریہ 53 فیصد سے کم ہوکر 21 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...