اقلیتوں کا دن آج، غیر مسلم شہریوں کا بھی ملک پر دوسروں جتنا حق ہے: زرداری 

Aug 11, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) اقلیتوں کا دن آج منایا جائے گا۔ سابق صدر زرداری نے اقلیتوں کے دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1973ء کا آئین تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں غیرمسلم شخصیات نے بھی قائداعظم کا ساتھ دیا تھا۔ پاکستان غیر مسلم شہریوں کے لئے بھی محفوظ ملک ہے اور ان کا بھی ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا باقی شہریوں کا ہے۔

مزیدخبریں