اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ فل کورٹ ریفرنس جسٹس سجاد علی شاہ کی استدعا پر منسوخ کیا گیا جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیے کا انعقاد محدود مہمانوں کے ساتھ ججز کالونی میں ہو گا۔
جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس منسوخ
Aug 11, 2022