شہباز گل نے لکھا سکرپٹ پڑھا ، عمران ملک میں آگ لگانے کے خواہشمند : مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عمران خان ملک میں آگ لگانے کے خواہشمند ہیں۔ شہباز گل نے عمران خان کا لکھا سکرپٹ پڑھا، لسبیلہ حادثے کے حوالے سے مہم عمران خان کے اکسانے پر چلائی گئی، اداروں کے خلاف ہزرہ سرائی کرنے والے اپنا موزانہ نواز شریف سے نہ کریں جب فارن فنڈنگ لی جاتی ہے تو پھر کمٹنٹ بھی پوری کی جاتی ہے، غلط بیان حلفی جمع کرانے والوں کے پسینے چھوٹ رہے۔ عمران خان ہر روز نفرت کے بیج بو رہے ہیں، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے اور تینوں بار نکالے گئے نواز شریف کے پاس راز تھے لیکن ملک کی خاطر خاموش رہے، نواز شریف نے کہا تھا ادارے آئینی حدود میں رہیں نواز شریف کا مؤقف آج بھی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف نے عمران خان کی ہدایت پر جو بیان دیا، اس حوالے سے تمام ثبوت عوام کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ عمران خان کے ترجمان نے کہا کہ لانس نائیک سے لے کر بریگیڈیئر تک پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہیں جنہیں اپنے اوتھ کی خلاف ورزی کرنے پر اکسایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...