اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے'ون چائنہ ‘ پالیسی کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے سے علاقائی امن اور استحکام شدید متاثر ہوگا۔ دنیا پہلے ہی تنازعات کی وجہ سے سکیورٹی کی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ یوکرین میں جاری تنازعہ کے بعد دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
اعادہ