ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر محرومیوں کا مداوا کرینگے 

Aug 11, 2022

 گوادر( بیورو رپورٹ )رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا جال بچھا کر عوامی محرومیوں کا مداواکریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع گوادر کے علاقے راحیلہ،ڈنڈو ،کلگ،اور کلانچ کے دورہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع کے دوردراز کے دیہی وپسماندہ علاقوں میں شہری سہولتیں فراہم کرنا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کسی امتیاز اور تفریق کے بغیر تمام ضلع بھر کے تمام علاقوں میں پہنچیں گے جبکہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی،بجلی تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مربوط طریقے سے کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ اور پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر منیر احمد سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے دورہ کے موقع پر 17 کروڑ روپے لاگت سے راحیلہ ٹو کلگ روڈ کی سنگ بنیاد رکھی ۔انہوں نے اپنے دورہ کلانچ کے موقع پر ڈنڈوشمالی میں 30 سالہ پرانا واٹر ٹینکی کی ازسرنو ؒتعمیر کا بھی اعلان کیا۔ بعدازں میر حمل کلمتی نے راحیلہ کلانچ میں میر طہر بوھیر کے ظہرانہ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں