کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آئندہ سال بندرگاہوں سے دوگنا منافع حاصل ہوگا،ہماری بندرگاہیں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ،ملک میں نئے ایل این جی ٹرمینلز پر کام کررہے ہیں،پورٹ قاسم پر نیا کنٹینر پورٹ بنانا چاہتے ہیں،پاکستان کے خزانے میں ایک تہائی سے زیادہ پورٹس شپنگ حصہ ڈالتاہے،کوشش کریں گے پورٹ آپریشنزکے حوالے سے بہترکام کریں،ہمارے پاس دس ارب پڑے تھے ،ہم نے ان پیسوں کواستعمال کیاہے اور اس سے نوکریاں بھی پیداہونگی،نہ صرف پورٹ قاسم بلکہ کے پی ٹی پربھی برابرتوجہ دے رہے ہیں،اگرپالیسیزجاری رہی توپورٹ اس سے بہترنتائج دیگا،پورٹ کے اندرکی انکروچمنٹ مسئلہ ہے،ہم پورٹ قاسم پرنیاکنٹینرچاہتے ہیں،ملک میں نئے ایل این جی ٹرمینلزبنانے جارہے ہیں،ایل پی جی بھی ترجیح ہے،گوادرپورٹس کی ٹریڈنگ پرجائیں گے چائینزپارٹنرزسے پوچھیں گے کہ آپ سرمایاکاری کریں،ماہی گیروں کودودو لاکھ دیں گے،گوادرمیں پورٹنگ جیٹی بنائیں گے،گوادرکوکراس ٹفنگ کی اجازت دی ہے،وفاقی وزیر نے بتایا کہ تین سال کی تاخیرکے بعد مائی کلاچی پرکے پی ٹی ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائے گا،حقیقت ہے کہ پورٹ قاسم کی ڈریجنگ نہیں ہوسکی،گوادرکی ڈریجنگ کرنے جارہے ہیں،کے پی ٹی نے نیاایل این تو درکنارٹرمینل پربھی کام نہیں کیا،مچھرکالونی کوری لوکیٹ کئے بغیرسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگاناچاہتے ہیں،سندھ گورنمنٹ کی کچھ این اوسیزرکی ہوئی تھی اور کچھ ہماری تھی،جن کو اب جاری کیا،وائی جنکشنزاوروزیرمینشن پرکام ہورہاہے،پام آئل منصوبے بنانے کاجائزہ لیں گے،فشریزمسائل پروزیراعلی سندھ اوربلوچستان سے ملناہے۔
آ ئندہ سال بندرگاہوں سے دوگنا منافع حاصل ہوگا‘فیصل سبزواری
Aug 11, 2022