پی ٹی آئی قوم کی تقسیم، انتشارکی سازش کر رہی ہے: نیئر بخاری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے قوم کو خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اداروں کی تخریب پاکستانی قوم کی تقسیم اور انتشارکی سازش کر رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے کار خاص کا افواج پاکستان کو اکسانے، بغاوت کرانے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا بیانیہ عمران خان کی آشیرباد کے بغیر ممکن نہیں، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو قانون کی کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے۔ قومی اداروں پر ہرزہ سرائی نامنظور اور ناقابل برداشت ہے۔ قومی سلامتی اداروں کو بغاوت پر اکسانا اور ساکھ مجروع کرنا غداری کے مترادف ہے۔ 
نیئر بخاری 

  

ای پیپر دی نیشن