جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقہ کے صوبہ زولو نٹال کی اسمبلی کے رکن عمران کیکا نے ایوان میں کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں قرارداد پیش کر دی۔ بھارتی لابی متحرک ہو گئی اور عمران کیکا کے خلاف ان کے حلقے میں پوسٹرز لگوا دئیے، ایک مقامی سیاسی پارٹی کے ذریعے عمران کیکا کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا جبکہ عمران کیکا کی پارٹی ڈیمو کریٹک الائنس نے تمام تر دباؤ کے باوجود قرارداد واپس لینے سے انکار کر دیا۔ قرارداد پر بہت جلد اسمبلی میں بحث ہو گی۔
قراداد
جنوبی افریقہ: کشمیریوں کے حق میں قرارداد، بھارتی لابی نے مسلمان رکن کے خلاف پوسٹرز لگوا دئیے
Aug 11, 2022