اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ اپنے چیف آف سٹاف کی گرفتاری پر عمران خان نے ایک بار پھر لڑنے اور جہاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طریقہ گرفتاری پر اعتراض کرنے والے عمران خان کیا بھول گئے ہیں ان کے دور میں مخالفین کو کس طرح گرفتار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی حکومت میں مخالفین کی چادر اور چار دیواری کی عزت نہیں کی، آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی مخالفین کو علالت میں قید کیا گیا۔ فریال تالپور کو ہسپتال سے گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا، جھوٹے کیسز بنا کر ہر مخالف آواز کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔
شیری رحمان