تاجروں کے تحفظات چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ دیدی : وزیرمملکت خزانہ 

Aug 11, 2022

لاہور( این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے اس لیے عارضی طور پر فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ حکومت کے مطابق کر دیا۔اپنے بیان میںعائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ کسی طبقے کو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے۔ چھوٹی دکانوں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، ستمبر تک معاملے کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ عائشہ غوث نے کہا ہے کہ ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔ اس لیے جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی یہ بات کر رہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے۔

مزیدخبریں