لاہور(نیوز رپورٹر) دین فائونڈیشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے انہیں قدم قدم پر سازشوں کاسامنا ہوتا ہے جو انتھک کام کرتے ہیں۔ انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنیوالے افراد کی حوصلہ افزائی جبکہ سازشی عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی ورنہ ہمارا محبوب ملک ترقی نہیں کرے گا۔میرٹ میرٹ کی رٹ لگانیوالے کچھ آفیسربوجوہ دبامیں کیوں آجاتے ہیں،کوئی حسب نسب یانسبت کی بنیاد پرقانون سے ماورا نہیں ہوسکتا۔آفیسرز حقائق کی بنیاد پرفیصلے اوراحکامات صادر کریں،ا س اقدام سے یقینا عدلیہ پربوجھ نہیں پڑے گا۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ ایک تحریک کانام ہے جس کو افراد کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہمارے ڈونرزشروع دن سے کسی فرد واحد نہیں اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنے صدقات وعطیات ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کودے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے آغاز سے اب تک موصول ہونیوالی زکوٰۃ اورعطیات وصدقات کاشفاف حساب رکھنا ہمارے ٹرسٹ کاطرہّ امتیا ز ہے۔ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے ہمیشہ ڈونرز کے اعتماد کواہمیت دی اورانہیں ادارہ کی مختلف سرگرمیوں بارے معلومات دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ اپنے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں انسانیت کی انتھک خدمت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اغراض ومقاصد کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے اور عوام اس ادارہ کی اقدار کویادرکھیں گے۔