شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں استحکام پاکستان کے عنوان سے کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو ملک و قوم کی خدمت کے جذبہ سے سرشار کرنا ہے اس بات کافیصلہ اہلحدیث یوتھ فورس کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی صدر حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کی جبکہ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ انعام الرحمن یزدانی نے یوم آزادی کے موقع پر ہونیوالی تقاریب اور اسکے مقاصد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں استحکام پاکستان کے عنوان سے کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جن میں تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجلاس سے خطاب کرتے حافظ محمد قسیم شیخوپوری اور صاحبزادہ حافظ انعام الرحمن یزدانی نے کہا کہ قوم آزادی کی اہمیت کو بھول چکی ہے۔ پاکستان کو کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا لیکن آج افراتفری ،ناانصافی ،نسل پرستی ،ناامیدی ، باہمی چپقلش، دروغ گوئی ،جہالت ،تکبر ،فرض ناشناسی ، خیانت بے حوصلگی ،فرقہ بندی ،غلط منصوبہ بندی ، بخل ، شرک ، عدم مساوات ، بے راہروی ، بد نظمی ،توہم پرستی ،اور بے حسی نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
قوم آزادی کی اہمیت کو بھول چکی:حافظ قسیم شیخوپوری
Aug 11, 2022