فیروزوالہ( نامہ نگار) بانی تحریک ختم نبوت اور ممتاز عالم دین الحاج پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ سیدنا امام حسین ؓ نے کربلا میں باطل کو شکست دیکر دین اسلام کو زندہ وجاوید کیا۔ امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے۔ وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے۔شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامع مرکزی مسجد لبیک یا رسول اللہ کامران پارک شاہدرہ منعقد شہداء کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مفتی علامہ ذبیح اللہ قادری ، علامہ اکرام الحسن رضوی، مولانا محمد وارث ،علامہ بدر منیر ،مولانا مقصود احمد نقشبندی اور دیگر علمائے کرام نے کہا کہ امام حسین ؓ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے۔