نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ چھوڑ دیا۔ 33 سالہ فاسٹ بائولر نے کہا کہ انہوں نے اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔ٹرینٹ بولٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم کنٹریکٹ چھوڑنے کے باعث اب انٹرنیشنل سطح پر کم میچوں میں ہی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر پائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔ٹرینٹ بولٹ نے 78 ٹیسٹ میچوں میں 317 وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے 93 ون ڈے میچوں میں بھی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور 169 وکٹیں حاصل کی۔ انہوں نے 44 ٹی ٹونٹی میچوں میں 62 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن