لاہور(سپورٹس رپورٹر)ینگ مین آل خیبرپی کے فٹبال ٹورنامنٹ میں افغان الیون نے ایس ایس الیون کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ سوات میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچ میں مقررہ وقت ایس ایس الیون اور افغان الیون کی ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ پہلے ہاف کے 14 ویں منٹ میں ایس ایس الیون کے کی طرف سے عبدالرحمن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول سے برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 20 ویں منٹ میں افغان سمبٹ کے محمد علی نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول کر دیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں افغان سمبٹ الیون نے ایس ایس الیون کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔