بھکھی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے جانیوالے پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنیوالے حادثہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے حادثہ میں شہید ہونیوالے فوجی افسروں و جوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے، اپنے ایک بیان میں صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر اور قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں جنہوں نے ہر کڑے وقت میں عوام کا بھرپور ساتھ دیا اور نہ صرف میدان جنگ میں ہربار دشمن کو ناکوں چنے چبوائے بلکہ ملک کے اندرہنگامی حالات میں بھی اپنی بھرپور خدمات سرانجام دیں جس پر ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے افسران و جوان ہمارے بھائی ہیں جن کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔