شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ سے لاہور اور دیگر شہروں پر چلنے والی ویگنوں میں مقررہ تعداد سے زائد مسافرو ں کو زبردستی بٹھایا جاتا ہے اور مسافروں سے زائد کرایہ بھی وصول کیاجا رہا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ شیخوپورہ نے اس سلسلہ میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے حوصلے بھی بڑھ گئے ہیں انجمن شہریاں شیخوپورہ کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے بتایا کہ شیخوپورہ سے چلنے والی ویگنوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے دروازے غیر معیاری ٹائروں کی وجہ سے کسی وقت بھی خوفناک حادثات رونما ہو سکتے ہیں جبکہ ویگن مالکان نے اپنی مرضی سے کرایوں میں روزانہ اضافہ کر رکھا ہے شہریو ں کے مطابق اکثر ویگن سٹینڈ پر مسافروں کیلئے کوئی سہولت بھی میسر نہیں ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں ٹرانسپورٹ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شیخوپورہ سے لاہور تک سپیڈو بس سروس شروع کی جائے ۔
شیخوپورہ: ٹرانسپورٹر زکی من مانیاں زائد کرایوں کی وصولی جاری
Aug 11, 2022