محرم الحرام اتحاد و اتفاق کا درس  دیتا ہے : چوہدری صفدر 

Aug 11, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری صفدر علی گجر ، معروف قانون دان چوہدری عمران صفدر گجر ایڈووکیٹ اور کرنل( ر) شہباز طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں باہمی رواداری، اخوت و محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے ایک دوسرے سے احترام کا جذبہ برقرار رکھنا چاہیے، ہر مسلمان کو محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ فرقہ واریت ہمارے لیے زہر قاتل ہے اس کا مقابلہ اتحاد سے کیا جاسکتا ہے کوئی بھی دشمن ہمارے اس قومی اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ انتہاپسند عناصرملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے گھناؤنے مقاصد کے تحت تفرقہ بازی کو ہوا دیکردہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے اسلام اور پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔جنہیں ناکام بنانے کیلئے قومی اتفاق کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں