یوم عاشور: دینی،مذہبی،سیاسی و سماجی  تنظیموں کابہترین سکیورٹی انتظامات  پر فیروزوالا انتظامیہ کو خراج تحسین

فیروز والہ( نامہ نگار) تحصیل فیروز والا کی دینی، مذہبی سیاسی و سماجی تنظیموں کے اراکین سابق چیئرمین ایم سی فروزوالا حاجی ریاض احمد گجر، مقصود احمد بٹ ، ناصر علی نقوی سید سفیر حسین شاہ، چودھری زمان احمد بھلہ، محمود اختر گورایہ، چودھری شہباز احمد مرحبا، ضیاء اللہ ملک محمد اقبال  اور دیگرشخصیات محمدحنسی رسول ایڈووکیٹ و دیگران نے محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور پر مرکزی جلوس اور دیگر جلوس کی بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار اور ڈی ایس پی سرکل فیروزوالا میاں شفقت علی ایس ایچ او ، ایس ایچ او فیروزوالا عمر شیراز  گھمن ، ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر فیصل عباس چدھڑ ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ دس محرم الحرام کو ڈی پی او شیخوپورہ اور ڈی ایس پی   فیروزوالا نے بھی مرکزی جلوس امامیہ کالونی فیروزوالا اور خاکی( کوٹ عبدالمالک) کا وزٹ کیا۔ اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ان کی کارکردگی کو سراہا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...