واقعہ کربلا ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے:ڈاکٹر اخترحسین

Aug 11, 2022

سرائے مغل(نامہ نگار) یوم عاشورہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا اے سی پتوکی عامر بٹ خود سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے متحرک رہے،کئی مقامات پر مجالس امام حسینؓ منعقد کرکے نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا اور سرائے مغل ، ہلہ، باٹھ کلاں، گوپے را، نیاز بیگ ، شیخم سمیت کئی مقامات پر تعزیہ کے جلوس نکالے گئے۔ معروف شیعہ عالم دین آغا عبدالرزاق علوی اور سید علی کاظم نے بتایا کہ محرم کے دنوں میں درجنوں مجالس میں امام عالی مقام کے مقام اور مصائب پر روشنی ڈالی گئی جس میں عوام کی بھاری اکثریت نے شرکت کی۔عاشورہ کے دن بھی تعزیہ کے جلوس اور مجالس میں سانحہ کربلا کے بارے روشنی ڈالی گئی اور شام کو مجالس منعقد کی گئیں۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یاد حسین کے موضوع پر جلسہ سے خطاب کرتے معروف عالم دین اور دینی سکالر پروفیسر ڈاکٹر اخترحسین عزمی نے کہا کہ واقعہ کربلا وقت کے یزیدوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔

مزیدخبریں