چین نے 16 نئے سیٹلائٹس لانچ کردیئے

Aug 11, 2022

تائی یوآن (شِنہوا)چین نے شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے 16 نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے ہیں۔یہ راکٹ بیجنگ وقت کے مطابق  بدھ کی دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر  لانگ مارچ 6 کیریئر راکٹ کی مدد سے لانچ کئے گئے جو مقررہ مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوگئے۔ ان سیٹلائٹس میں جیلن۔1 گا فین 03D09 سیٹلاٹس اور یون یا۔ون 08-04 سیٹلائٹس شامل ہیں۔سیٹلائٹس کی نئی کھیپ بنیادی طورپرتجارتی ریموٹ سینسنگ اور فضا کی امیجنگ جیسے شعبوں میں استعمال ہوگی۔یہ لانگ مارچ سیریز کیرئرراکٹس کا 432 واں مشن تھا۔
چین

مزیدخبریں