وینزویلا میں ہزاروں افراد کا پابندیوں اورملکی اثاثوں کی ضبطگی کے خلاف احتجاج

Aug 11, 2022

کراکس(شِنہوا)وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ہزاروں افراد نے امریکی زیرقیادت پابندیوں اورملک کے مالی اورغیرمالیاتی اثاثوں کی غیرقانونی ضبطگی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا ہے۔وزیرٹرانسپورٹ اورسرکاری ایئرلائن کون ویاسا کے صدر رامون ویلاسکیز آراگوئین نے وینزولانا ڈی ٹیلی ویڑن کو بتایا کہ حکومت کی کال پر اثاثوں کی بازیابی کے لیے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تقریبا10ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وینزویلا کے عوام کے ساتھ قومی اسمبلی (کانگریس)کی طرف احتجاجی مارچ کررہے ہیں۔اوریہ کہ جب تک ضبط کیے گئے تمام اثاثے واپس نہیں کیے جاتے ہم متحرک رہیں گے۔ویلاسکیز نے کہا کہ اثاثوں میں وینزویلا کی کمپنی ایمٹراسور کا ایک طیارہ بھی شامل ہے جسے امریکی جج کے حکم پر ارجنٹائن میں غیر قانونی طور پرضبط کر لیا گیا تھا انہوں ںے  طیارے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔
وینزویلا 

مزیدخبریں