لاہوراوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مذمت 

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ )  لاہور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن(ایل او سی اے ) نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیلوسی کا دورہ تائیوان چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اس سے دنیا میںمقیم تمام چینی بیٹوں اور بیٹیوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے،تائیوان کو تقسیم کرنے کی کسی بھی سازش کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔گوادر پرو کے مطابق لاہور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن(ایل او سی اے ) نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مذمت کی ہے۔ ایل او سی اے کے عہدیداروں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ پیلوسی کا دورہ تائیوان کا بیوقوفانہ اقدام چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی، آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچانا اور علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق ایل او سی اے کے صدرلوا جیانشوے نے مذمتی بیان میں نشاندہی کی کہ پیلوسی نے چین کی بھرپور نمائندگی اور سخت مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے 2 اگست کو تائیوان چین کا دورہ کرنے پر اصرار کیا، جس سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا، یہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیہ اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مذمت 

ای پیپر دی نیشن