کراچی‘ ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں ڈوبتے چینی شہری کو بچالیا

کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی کے بنڈل آئی لینڈ کے قریب مچھلی کے شکار پر جانے والے ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں ڈوبتے چینی شہری کو بچا لیا ۔ المدینہ نامی ماہی گیروں کی لانچ کے ناخدا حاجی عبداللہ نے بتایا کہ بدھ کی صبح وہ ابراہیم حیدری سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلے تو کورنگی کریک سے آگے کھلے سمندر میں ایک شخص تیرتا ہوا دکھائی دیا، جسے وہ لوگ سمندر سے نکال کر اپنی کشتی پر لے آئے۔ ماہی گیروں کے مطابق چینی شہری رات کو ڈوب گیا تھا اور رات بھر پانی میں تیرکر اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہوا۔ بعد ازاں حاجی عبداللہ نے چینی شہری کو ابراہیم حیدری کے قریب ہی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی چوکی پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا۔
چینی شہری بچالیا

ای پیپر دی نیشن