جھل مگسی میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

Aug 11, 2022

گنداواہ(نامہ نگار) جھل مگسی اور گنداواہ میں محرم الحرام یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام منایا گیا ضلع بھر میں چھوٹے بڑے دس جلوس برآمد ہوئے جبکہ پندرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا یوم عاشور پر جلوسوں کے تمام راستوں سمیت کاروباری تجارتی مراکز کو سیل گیا ۔ جھل مگسی ضلع میں سب سے بڑا ماتمی جلوس گنداواہ مرکزی امام بارگاہ نقویہ سے نکالا گیا جس کی قیادت سید سجاد شاہ بخاری نے کی۔عزادار سینہ کوبی اور نوحہ خوانی سے امام حسین رضی اللہ عنہا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے تھے ۔عزاداروں کیلئے سبیل اور نگر کا اہتمام کیا گیا تھا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مین مارکیٹ پہنچاجبکہ جلوس  کی سکیورٹی ایف سی بلوچستان‘ پولیس‘ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کے جوان انجام دیتے رہے۔اس دوران المہدی اسکاؤٹس ‘ایمبولینس‘ ڈاکٹرز بھی ماتمی جلوس کے ہمراہ تھے۔
جھل مگسی

مزیدخبریں