پی ٹی سی ایل ‘نوکیا کا 1ٹیرابِٹ لائیو آپٹیکل نیٹ ورک کا تجربہ 

کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے نوکیا کے تعاون سے پاکستان میں پہلی بار 1-ٹیرابِٹ فی ویو لینتھ کی تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسپورٹیشن کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ٹرائل ایک لائیو نیٹ ورک ماحول میں کیا گیا، جہاں پی ٹی سی ایل میٹرو ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی صلاحیت کو 1-ٹیرابٹ فی چینل تک بڑھایا گیا اور گنجائش کو 32-ٹیرابٹ فی فائبر کی انتہائی تیز رفتار تک بڑھایا گیا۔ یہ تجربہ نوکیا کی فوٹونک سروس انجن ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا گیا جو نیٹ ورک کی صلاحیتوں کو ممکنہ حد تک بڑھانے اور تیز رفتار اور اضافی بینڈ وڑتھ کے ذریعے صارفین کو بہترین ٹیلی کام خدمات مہیا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔اس پائلٹ تجربے سے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی صلاحیتوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے علاوہ انفرادی صارفین اور انڈسٹریز کے لیے نئے مواقع کے حصول کے لیے تیار کیا جاسکے گا۔یہ تجربہ پی ٹی سی ایل کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو کمپنی کے نیٹ ورک کو اضافی ڈیٹا ٹریفک کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا تاکہ اس کے انفرادی و کاروباری صارفین کو زیادہ بینڈ وڑتھ استعمال کرنے والی ایپلی کیشنز ؛ الٹرا ایچ ڈی ویڈیو اسٹریمنگ، انڈسٹریل آٹو میشن، اسمارٹ سٹیز، اور ای لرننگ پلیٹ فارمز کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔ یاد رہے کہ ایک ٹیرا بٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے گیم آف تھرونز کی پوری ویڈیو سیریز کو محض دو سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ایچ ڈی میں ڈان لوڈ کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی تین لاکھ ایچ ڈی زوم کالیں کی جاسکتی ہیں۔اس متعلق اظہار ِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، جعفر خالد نے کہا، "ہم جدید ترین خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے اپنے صارفین کے ٹیلی کام کے تجربے کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس عزم کے پیش نظر، ہم نے اپنی موجودہ صلاحیتوں کو ایک ٹیرابِٹ فی چینل تک بڑھا کر اپنے آپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی توسیع پذیری اور ارتقا کا تجربہ کیا تاکہ ہمارے کاروباری اور عام صارفین کی بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ ضروریات کو باآسانی پورا کیا جاسکے۔ نوکیا کی جدید ٹیکنالوجی اور مہارت نے ہمیں ایک ٹیر ا بٹ تک بینڈوتھ کا تجربہ کرنے میں مدد کی ہے جو صارفین کو بہترین ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کے علاوہ پورے پاکستان میں ہمارے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی گنجائش میں توسیع میں مدد گار ثابت ہوگا۔نوکیا میں پی ٹی سی ایل گروپ کی کسٹمر ٹیم کے سربراہ، عمران درانی نے کہا، "پی ٹی سی ایل کے ساتھ یہ نیا ٹرائل ہمارے درمیان طویل مدتی شراکت داری کی مضبوطی کا ایک اور ثبوت ہے۔ نوکیا کے انڈسٹری میں بہترین آپٹیکل سلوشنز بشمول فوٹونک سروس سوئچ اور فوٹونک سروس انجن، پی ٹی سی ایل کو ڈیٹا کی استعمال میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر اپنے نیٹ ورک کی صلاحیتوں کو کم لاگت میں مثر طریقے سے بڑھا نے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ ہمارا شاندار فلیکس گرڈ آرکی ٹیکچر پی ٹی سی ایل کو اپنے آپٹیکل نیٹ ورک کو جدید اور اپ گریڈ کرنے میں مد دکررہا ہے تاکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو تیز رفتار اور قابل اعتماد نیٹ ورک کنیکٹویٹی فراہم کی جا سکے۔پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو بہترین خدمات ، تیز رفتارانٹرنیٹ اور ایک آسان نیٹ ورک آرکی ٹیکچر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جن سے آپریشنل افادیت میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن