گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب رائے منظور حسین کی ہدایت اور ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ظہیر انور جپہ کے حکم پرسرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات رفعت محمود بھٹی نے عدالت کے حکم پر پولیس اسٹیشن سٹی جلالپور جٹاں میں فراڈ، جعل سازی اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کے ملزم سید فیض الحسن شاہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزم نے جعلی اسٹیمپ پیپر جاری کیا تھا ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ظہیر انور جپہ کا کہنا ہے کہ رشوت ستانی اور بوگس دستاویزات تیار کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائیگا اور کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔
اسٹامپ پیپر جاری کرنے پر مقدمہ
Aug 11, 2022