حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار+نمائند ہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122محمد عدنان نواز کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122کے اہلکار وں نے یوم عاشورہ کے موقع پر 2249عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 20زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے موقع پر حافظ آباد سٹی میں لگائے جانے والے جلوسوں میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے چوک فاروق اعظم ، فوارہ چوک،قتل گڑھا چوک اور اسی طرح پنڈی بھٹیاں میں بھی مختلف مقامات پر 26طبی امداد کے کیمپ لگائے گئے تھے۔ انہوں نے بتا یا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کے دوران مجموعی طورپر زخمی ہونے والے 2249عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 20زخمیوں کو ہسپتا لوں میں شفٹ کیا گیا ۔