بہتر کارکردگی پر انتظامیہ، سماجی اور سیاسی کارکنوں کا خراج تحسین

Aug 11, 2022

پنڈی بھٹیا ں (نامہ نگار)عاشوارہ محرم پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی بہتر کارکردگی پر تمام مکاتب کے رہنماﺅں کے علاوہ سماجی اور سیاسی کارکنوں کا خراج تحسین ڈپٹی کمشنر حافظ آباد ،ڈی پی او حافظ آباد ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ ،ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاںفخر عباس کی زیر قیادت پولیس اور انتظامیہ نے فول پروف انتظام کر کے عوام کے دل جیت لئے ۔امن و امان کی صورت حال مکمل کنٹرول میں رہی جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انجمن غوثیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ عبد الخالق قادری ممبر امن کمیٹی ،میاں شان علی بھٹی ،علامہ شاہد محمود چشتی ،محمد شریف رزاقی ،باﺅ صفدر حسین انجم ،میاں شفقت حسین بھٹی ،میاں رفیق حسین بھٹی اور دیگر نے عوام کے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں