شہداءکربلا کی لازوال قربانیوں سے آج گلشن اسلام میں بہار ہے: علی حسنین

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں منعقدہ سالانہ شہداءکربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماءو مشائخ نے کہا ہے کہ شہداءکربلا کی لازوال قربانیوں سے آج گلشن اسلام میں بہار ہے،بقاءدین کیلئے حسینی للکار سے میدان کربلا تاقیامت گونجتا رہے گا،سجادہ نشین پیرسید محمد علی حسنین شاہ بخاری نے صدارت کی جبکہ پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری،پیرسید فراست علی شاہ بخاری،پیرسید محمد یوسف شاہ،قاری خالد محمود کیلانی،حاجی پیر محمد شفیق کیلانی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،قاری احمد رضا کیلانی،حافظ محمد آصف کیلانی،علامہ محمد عمر صدیقی،قاری سلیم اللہ تابانی،قاری طیب رشید صدیقی،محمد نعمان صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمران کی اطاعت سے انکار کرکے جرات و شجاعت کی اعلٰی مثال قائم کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...