پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پنڈی بھٹیاں اور گردو نواح میں عاشورہ محرم نہایت عقیدت و احترام سے منا یا گیا ۔مہندی ،علم ،ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے ۔جلوس میں عزاداران حسین نے ماتم داری ،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی ۔جلوس کے تمام راستوں میں دودھ ،شکنجین اور ٹھنڈے مشروبات سے سبیلیں لگی ہوئی تھیں جبکہ مختلف مقامات پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔امام بارگاہ قصر آل بتول چوک سراجاں سے جلوس بر آمد ہو کر مین بازار سے گزر کر دلا بھٹی چوک پہنچا اس جلوس کی قیادت میاں شفقت حسین بھٹی ،میاں رفیق حسین بھٹی ،ذوالفقار علی شعلہ ،زوار سرفراز حسین نے کی، دوسرا جلوس امام بارگاہ قصر آل عمران محلہ مردان شاہ سے بر آمد ہو کر حافظ آباد روڈ سے گزرتا ہوا دلا بھٹی چوک پہنچا جسکی قیادت میاں انتصار حسین بھٹی ،میاں احسن انصر بھٹی ایم پی اے ،میاں ناظم حسین بھٹی اورمیاں اظہر عباس بھٹی نے کی دونوں جلوسوں کے دلا بھٹی چوک پہنچنے پر شام غریباں کی مجلس ہوئی ۔اس طرح جلوس روانہ ہو گئے ۔