ضلعی انتظامیہ کا اجلاس‘ بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ کےلئے عملہ تعےنات کرنے کا فےصلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شیخوپورہ میں پچھلے سال کی نسبت 3 گنا زیادہ پختہ اور غیر پختہ تجاوزات ہو چکی ہیں یہ بات ضلعی انتظامیہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ صوبائی مشیر چوہدری خرم منور منج کے علاوہ انتظامیہ پولیس اور بلدیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ مین بازار میں دکانوں کے آگے ایک کی بجائے 3 / 3 پھڑیاں سڑک پر لگ رہی ہیں جس کی وجہ کئی بڑے بازاروں سے زیادہ اس چوڑے بازار میں اب خواتین کےلئے خریداری کےلئے آنا ناممکن ہوچکا ہے دکاندار اپنی دکانوں کے آگے لگنے والی پھڑیوں کے مالکوں سے پگڑی کی رقم کے علاوہ ماہانہ کرایہ بھی وصول کرتے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مین بازار عزیز بھٹی چوک یادگار جہاز چوک چوک امام بارگاہ کلاں گلی ککے زئیاں گلی زرگراں گلی شاہجہاں بلدیہ چوک غلا منڈی اور جوہر پارک سے تجاوزات کے خاتمے کی خاطر بلدیہ شیخوپورہ کا عملہ مستقل تعینات کیا جائےگا جو ہیوی مشینری کی مدد سے پختہ تجاوزات بھی ختم کرےگا۔

ای پیپر دی نیشن