شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین ؓ اور ان کے 72 جانثاروں و رفقاءکی قربانی رہتی دنیا تک انسانوں کےلئے مشعل راہ ہے اہل بیت کی پیاس اور سرزمین کربلا کے کمسن شہدا کا دکھ رہتی دنیا تک کےلئے ایک ایسا المیہ ہے کہ جس کے غم کی آج بھی وہی شدت ہے کہ جو پہلے دن تھی کربلا میں خانوادہ رسول کی بے بسی اور ایسے میں حق کا علم بلند کرنا ایک ایسا جرات مندانہ عمل ہے جو پوری انسانیت کو باطل کے خلاف جدوجہد کےلئے جوڑتا ہے، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام عالمی امن، انسانی حقوق اور اخلاقی اقدار کی تعلیم دیتا ہے۔