گوادر ( بیورو رپورٹ ) ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے 92 کروڑ لاگت سے تعمیر ہونے والے 44.30 کلومیٹر پسنی ٹو کگ کلانچ روڈ کا سنگِ بنیاد رکھ کر افتتاح کردیا۔رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھاکر ایک علاقے کو دوسرے علاقے سے منسلک کیا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ موصلات اور تعمیرات کے روڈ سیکٹر کے افسران نے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کو منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔واضح رہے یہ سڑک ڈوکی ،سردشت، کوڑیج سے ہوتے ہوئے کلگ کلانچ جاتی ہے جوکہ پورے کلانچ کو پسنی سے منسلک کرنے والا واحد روڈ ہے جس کی تعمیر کلانچ باسیوں کادیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف کلگ بلکہ پورا کلانچ مستفید ہوگا۔
اہل کلانچ کا مطالبہ منظور‘ پسنی ٹو کلگ کلانچ روڈ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
Aug 11, 2022