وزیراعظم نےایک اور معاون بنالیا،کابینہ کی نئی تعداد کتنی ہے؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے شہریار علی خان کو معاون خصوصی بنا لیا ، جس کے بعد کابینہ کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد شہریار علی خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا ہے، وزیر اعظم کے 17معاونین میں سے 14 کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔یاد رہے وفاقی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 34 ہے جبکہ سات وزرائے مملکت اور چار مشیر بھی شامل ہیں۔ رواں سال مئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی سید فہد حسین کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا ، فہد حسین بطور صحافی پی ٹی آئی اور عمران خان کے شدید ناقد رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن