اسلام آباد:چئیرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید خان پر تھانہ بنی گالا میں صحافی پر تشدد کروانے بارے ایف آئی آر درج ہوئی جس کے بعد سینیٹر فیصل جاوید خان مقدمے کے حوالے سے مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک انتہائی بوگس اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے،میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا مجھ پر ایسا مقدمہ مضحکہ خیز ہے، فیصل جاوید نے کہا تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی،ہم نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا،ملک میں کرپٹ اور مجرم افراد بڑے عہدوں پر مسلط ہو چکے ہیں یہ ایک بڑا المیہ ہے،امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ ان کی حرکتوں سے سب کے سامنے واضح ہوچکی ہے،مزید بولے حقیقی آزادی کی جانب سفر اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔انہوں نے تیرہ تاریخ کو لاہور میں ہونے والے جلسے پر بھی بات کی اور کہا کہ ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے۔