لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد سابق باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے شوہر سے دبئی میں ملاقات کرنے والی مبینہ گرل فرینڈ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب میرے شوہر سے رابطہ کیا تو تمہارا گلا کاٹ دوں گی،آڈیو ریکارڈ میں فریال مخدوم نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ تمہیں مجھ سے ڈرنا چاہیے، تمہیں مجھ سے ڈرنا چاہیے،عامر خان کی اہلیہ نے خاتون کو بددعا دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری دعا ہے تم ایک دن کینسر سے مرو۔