قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے  ہیڈکوچ مارک کولز مستعفی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز عہدے سے دستبردار ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارک کولز جنوبی افریقہ کےخلاف وائٹ بال سیریز میں پاکستان ٹیم کےساتھ نہیں ہوں گے، سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے کراچی میں ہوگا۔ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔مارک کولز کو رواں سال اپریل میں ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا، وہ اس سے قبل 2017 سے 2019 تک بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔نئے کوچ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...