محکمہ یوتھ افیئز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام ورلڈ یوتھ ڈے کے حوالے سے تقریب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام ورلڈ یوتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، ای لائبریری میں ہونیوالی تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا،کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے،تقریب میں سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب شاہد زمان بھی شریک تھے۔ مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،نوجوان نسل ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرر ہی ہے، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے کئی پروگرام شروع کررکھے ہیں،ورلڈ یوتھ ڈے کے موقع پر نوجوان آگے بڑھنے کا عزم کریں اور منفی رحجانات سے بچیں۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ ای روزگار کے گریجوایٹس آئیڈیاز دیں کہ اس پروگرام کو کیسے وسیع کیاجائے،اس پروگرام کو فزیکل کے بجائے ڈیجیٹل بنارہے ہیں،51ہزار طلبہ وطالبات ای روزگارپروگرام سے تربیت لیکر اپنا باعزت روزگار کما رہے ہیں،اس میں 56فیصد خواتین ہیں،نوجوان فری لانسنگ سے 3.6بلین روپے کمارہے ہیں۔ای لائبریریز نوجوانوں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں،پنجاب کے 20سے زائد اضلاع میں ای لائبریریز فعال ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...