لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے تھانہ مزنگ کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کی جاری تزئین وآرائش اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے سی سی پی او کو تھانے میں جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور عوام کے لئے دستیاب سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ زیرِ التواءروڈ سرٹیفکیٹس، زیرتفتیش مقدمات، عادی مجرمان، عدالتی مفرور ملزمان و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ جو افسر پرفارم نہیں کرےگا اس کےخلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔ بھکاریوں کے ہینڈلرز کےخلاف پرچے دیں اور اس مہم میں ٹریفک وارڈنز کو بھی شامل کیا جائے۔